August 22, 2025 9:54 AM August 22, 2025 9:54 AM

views 9

بھارتی ریلوے تہواروں کے دوران بلارُکاوٹ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرینیں چلائیگی۔

بھارتی ریلوے نے آئندہ تہواروں کے دوران عقیدتمندوں اور مسافروں کو بلارکاوٹ اور آرام دِہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 2023 میں گنپتی خصوصی ٹرینوں کے کُل 305 پھیرے لگائے گئے تھے، جبکہ گزشتہ برس اِن کی تعداد 358 ہوگئی تھی۔ سینٹرل ریلوے 296 کی سب سے زیادہ تعداد میں خدمات فراہم کرے گی، جس سے مہاراشٹر اور کونکن خطے میں تہواروں کی بھیڑ بھاڑ کے سبب سفر کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ ویسٹرن ریلوے 56 خصوصی گنپتی پھیرے کرے گی، کونکن ریلوے 6 پھیرے اور ...