August 2, 2025 10:20 AM August 2, 2025 10:20 AM
8
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ تہواروں کے دنوں میں مسافروں کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے 73 ریلوے اسٹیشنوں پر، اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات کیے جائیں گے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اطلاع دی ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے 73 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر تہواروں پر ہونے والی بھیڑ کے دوران اسٹیشن ڈائریکٹر کو موقع پر ہی بھیڑ کو منتشر کرنے کے فیصلے لینے کے اختیارات دئے جا رہے ہیں۔ جناب ویشنو نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کا محکمہ، ریلوے اسٹیشنوں پر چوڑے فُوٹ اوور برج اور مستقل ہولڈنگ ایریاز کی تعمیر کے ساتھ بھیڑ کو بہتر طریقے سے نمٹے گا۔ ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ ہولڈنگ ایریاز سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ پر پانچ ریلوے اسٹیش...