January 25, 2025 10:08 AM

views 20

نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر کَل، 76 ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں، تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو، مدعو کیا گیا ہے۔

نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر کَل، 76 ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں، تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو، مدعو کیا گیا ہے۔ اِن شخصیتوں کو قومی تقاریب میں، لوگوں کی شرکت میں اضافے کی سرکاری کوششوں کے طور پر دعوت دی گئی ہے۔ اِن شخصیتوں میں، حادثے، روک تھام اور قدرتی آفات کی صورت میں مدد کرنے والے ’آپدا مِتر رضاکار‘، صحت سے متعلق تسلیم شدہ سماجی کارکن ’آشا ورکرس‘، کسانوں کی پیداوار سے متعلق تنظیمیں FPOs، پی ایم کسان سمّان ندھی کے مستفیدین، مائی بھارت رضاکار اور دیگر شخصیتیں شامل ہیں۔ اِن رضاکاروں اور مستفی...