July 4, 2025 9:43 AM July 4, 2025 9:43 AM
11
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف اُس وقت تک کارروائی جاری رہے گی، جب تک سبھی مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف اُس وقت تک کارروائی جاری رہے گی، جب تک سبھی مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔ کَل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران جناب پوتن نے یہ بات کہی۔ دونوں صدور کے درمیان ایک گھنٹہ طویل بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیل بتاتے ہوئے گریملن کی خارجہ پالیسی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ماسکو، جاری لڑائی کے سلسلے میں ایک سفارتی حل تلاش کرنا جاری رکھے گا، لیکن وہ اس کی بنیادی وجوہات کا حل کئے بغیر اسے نہیں چھوڑے گا۔×