April 26, 2025 11:05 AM April 26, 2025 11:05 AM

views 10

191 پاکستانی باشندے، جو بھارت آئے ہوئے تھے، کَل پنجاب کے شہر امرتسر میں، اٹاری – واگھا راہداری سے اپنے وطن واپس چلے گئے۔

191 پاکستانی باشندے، جو بھارت آئے ہوئے تھے، کَل پنجاب کے شہر امرتسر میں، اٹاری - واگھا راہداری سے اپنے وطن واپس چلے گئے۔ مرکز نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اِنھیں واپس چلے جانے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔ اِس سے پہلے 28 افراد اِس مہینے کی 24 تاریخ کو پاکستان واپس گئے تھے۔ اِسی دوران 287 بھارتی باشندے بھی جو پاکستان گئے ہوئے تھے، وطن واپس آگئے۔x