September 8, 2025 9:48 AM September 8, 2025 9:48 AM
16
وزیر اعظم نریندر مودی، سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کَل پنجاب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کَل پنجاب کا دورہ کریں گے۔ پنجاب، BJP کے صدر سُشیل جاکھر نے بتایا کہ وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش ہے لہذا وہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ سرحدی ریاست پنجاب میں حالات کو معمول پر لانے میں اب بھی وقت لگے گا، جو بھیانک سیلاب کی زد میں ہے۔ محکمہئ موسمیات کی جانب سے آئندہ کُچھ روز کے دوران شدید بارش نہ ہونے اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی کو اُمید کی ایک کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ...