October 6, 2025 2:58 PM

views 26

انتخابی کمیشن نے پنجاب سے راجیہ سبھا کی سیٹ کے ضمنی چناؤ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

  انتخابی کمیشن نے پنجاب سے راجیہ سبھا کی سیٹ کے ضمنی چناؤ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اِس سال پہلی جولائی کو سنجیو اروڑا کے مستعفیٰ ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ پولنگ اِس مہینے کی 24 تاریخ کو ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ 13 اکتوبر تک پرچے داخل کیے جا سکتے ہیں جبکہ 14 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور اِس مہینے کی 16 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ چناؤ عمل 28 اکتوبر سے پہلے مکمل کیا جانا ہے۔x