January 18, 2026 10:31 AM
1
مرکز نے اصولی طور پر پنجاب میں سرحد کی حفاظت کیلئے خاردار تار کو بین الاقوامی سرحد کے قریب منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مرکز نے اصولی طور پر پنجاب میں سرحد کی حفاظت کیلئے خاردار تار کو بین الاقوامی سرحد کے قریب منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اقدام سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پر بلارکاوٹ کھیتی باڑی کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی، جس سے پنجاب کی سرحدی پٹی پر کسانوں کو ایک بڑی راحت مل سکے گی۔ پنجاب کی پاکستان کے ساتھ 532 کلومیٹر طویل سرحد لگتی ہے۔ فی الحال سینکڑوں کسانوں کو سرحد پر اپنی ہزاروں ایکڑ زمین پر کاشتکاری کیلئے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر BSF کی سخت نگرانی میں ایک محدود مدت کے دوران خاردار تار عبور کرنا پڑتے ہیں۔×