February 20, 2025 9:59 AM
18
پڈوچیری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جسمانی اعضا کا عطیہ دینے والوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔
پڈوچیری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جسمانی اعضا کا عطیہ دینے والوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔ عطیہ دہندگان کی جانب سے زندگیوں کو بچانے کی کوشش کے احترام کے بدلے انھیں یہ اعزاز دیے جائیں گے۔ اِس قدم پر عمل آوری کے لیے رہنما خطوط تیار کرلیے گئے ہیں۔ حکومت نے اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ برین ڈیڈ کیسوں سے متعلق، ضلع کلکٹروں اور مقامی ایڈمنسٹریٹرس کو فوری طور پر مطلع کریں۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق ضلع کلکٹرس اور مقامی ایڈمنسٹریٹرس، اعضا کا عطیہ دینے والوں کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گے اور انھ...