October 6, 2025 9:41 AM
25
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں ایک پُل حادثے کے سبب جانیں تلف ہو جانے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں ایک پُل حادثے کے سبب جانیں تلف ہو جانے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر مرمو نے کہا کہ دارجیلنگ میں شدید بارش اور زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے جانوں کا نقصان، تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے تئیں دِلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بچاؤ اور راحت کارروائی کی کامیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ راد...