November 3, 2025 2:35 PM
17
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، صحت اور انسانی فروغ کے شعبے میں ریاست کی پیش رفت کی ستائش کی۔
صدر جمہوریہ دوپدی مرمو نے آج اتراکھنڈ ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ جامع ترقیاتی کوششوں کے نتیجے میں ریاست میں انسانی فروغ کے مختلف اشاریوں کے کئی پیمانوں میں بہتری آئی ہے۔ خواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی تعلیم کا دائرہ بڑھ گیا ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ زچہ بچہ کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اور سرکار حفظانِ صحت کی خدمات کو اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اتر...