January 17, 2025 2:36 PM
15
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلی میں راشٹرپتی بھون میں کھیل کود کے 2024 کے قومی انعامات تقسیم کئے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلی میں راشٹرپتی بھون میں کھیل کود کے، 2024 کے قومی انعامات تقسیم کئے۔ شطرنج کے عالمی چمپئن ڈی گوکیش، پیرس اولمپکس میں دو بار تمغہ جیتنے والی منوبھاکر، مردوں کے ہاکی ٹیم کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو، باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ پچھلے 4 سال کے دوران کسی کھلاڑی کی قابل تحسین اور غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ معذور افراد کی نشانے بازی کے کوچ سبھاش رانا، نشانے بازی کوچ دیپ...