August 6, 2025 10:02 AM
18
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ فلپینز، خطّے میں استحکام اور خوشحالی لانے کے لیے مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کا ایک اہم ساجھیدار ملک ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت-فلپینز ساجھیداری نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے خطّے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ فلپینز کے صدر مارکوس جونیئر کے اعزاز میں ایک ضیافت کی میزبانی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت-بحرالکاہل خطّے میں، بھارت کے موقف اور مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی بھارت کی پالیسی میں فلپینز ایک اہم ساجھیدار ملک ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی نے زور دے کر کہا کہ باہمی تعلقات کو کلیدی ساجھیداری کی سطح تک لے جانے س...