October 11, 2025 10:01 AM

views 26

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی برادری سے زور دے کر کہا کہ وہ بااختیار ہونے اور ترقی کرنے کے وسیلوں کے طور پر تعلیم حاصل کریں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل گجرات کے جوناگڑھ ضلعے میں ایک قدیمی قبائلی گروپ Siddi برادری سے ملاقات کی جسکی جڑیں افریقہ سے ملتی ہیں۔ بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے قبائلی افراد سے بااختیار بننے اور ترقی کے وسیلے کے طور پر تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ Siddi برادری جو خاص طور پر ایک کمزور قبائلی گروپ ہے اس نے خواندگی کی 72 فیصد شرح حاصل کی ہے۔ قبائلی بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے قبائلی گروپ سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت ک...