January 24, 2026 10:24 AM
12
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کَل راشٹرپتی بھون میں گرنتھ کوٹیر کا افتتاح کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کَل راشٹرپتی بھون میں گرنتھ کوٹیر کا افتتاح کیا۔ کوٹیر میں تقریباً 50 مخطوطوں اور بھارت کی 11 کلاسیکل زبانوں کی دو ہزار 300 کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اِس مجموعے میں داستانیں، فلسفے، لسانیات، تاریخ، حکمرانی، سائنس اور بھکتی ادب، نیز اِن زبانوں میں بھارتی آئین جیسے بہت سے مضامین شامل ہیں۔ اِس کوٹیر کو قائم کرنے کا مقصد بھارت کی مالامال ثقافت اور ادبی وراثت کے بارے میں شہریوں میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے اور تنوع میں اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے اِس موقعے...