December 14, 2025 9:56 AM

views 12

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں قومی توانائی بچت ایوارڈ پیش کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، توانائی کی بچت کے قومی دن کے موقعے پر آج نئی دلّی میں توانائی کی بچت کے قومی انعامات 2025 اور اس سے متعلق مصوری مقابلے 2025 کے فاتحین کو انعامات عطا کریں گی۔ اس موقعے پر صدر جمہوریہ تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔ توانائی کی بچت کا قومی دن ہر سال 14 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ توانائی کی بچت کی اہمیت اور ملک کی حصولیابیوں میں توانائی کی کارکردگی کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ بجلی کی وزارت کی رہنمائی میں توانائی کی کارکردگی سے متعلق بیورو، BEE، صنعتی اکائیوں، اداروں اور ...