November 26, 2025 2:54 PM
30
ملک آج اپنا یوم آئین منارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی کے سموِدھان سدن کے مرکزی ہال میں آئین کی تمہید پڑھے جانے کی قیادت کی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں یومِ آئین کے موقع پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں آئین کی تمہید پڑھنے کی قیادت کی۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ بھارت کی پارلیمنٹ دنیا کے کئی ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں پارلیمنٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی امنگوں کو کس طرح پورا کیا جاتا ہے۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ ملک کا آئین، کروڑوں ہم وطنوں کی اجتماعی فراست، قربانیوں اور خوابوں کا مظہر ہے، جنہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی...