November 27, 2025 9:52 AM
21
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح نئی دلّی میں، چانکیہ دفاعی مذاکرات CDD 2025 کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح نئی دلّی میں، چانکیہ دفاعی مذاکرات CDD 2025 کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ دو روزہ پروگرام میں 2047 تک وِکست بھارت کے تناظر میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین دفاعی اصلاحات، تکنیکی تبدیلی، سوِل اور ملٹری انضمام اور بھارت کے اُبھرتی ہوئی سکیورٹی ترجیحات پر غور و خوض کریں گے۔ چانکیہ دفاعی مذاکرات 2025 کا انعقاد اصلاحات سے تبدیلی تک سشکت، سُرکشت اور وِکست بھارت کے موضوع پر کیا جارہا ہے۔ مذاکرات کے دوسرے دن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔×