December 11, 2025 9:39 AM December 11, 2025 9:39 AM

views 6

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے منی پور کے دو دن کے دورے پر رہیں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، منی پور کے 2 روزہ دورے پر آج اِمپھال پہنچ رہی ہیں۔ ریاست کے اپنے دورے کے دوران، وہ متعدد تقریبات اور ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ دو پہر اِمپھال پہنچیں گی، جہاں انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اِس کے بعد، وہ تاریخی Mapal Kangjeibung جائیں گی اور ایک پولو نمائش میچ دیکھیں گی، جس کا انعقاد ریاست میں کھیلوں کی مالامال وراثت کا جشن منانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جدید پولو گیم کا آغاز منی پور سے ہوا ہے۔ بعد ازاں شام کو صدر جمہوریہ...