December 3, 2025 3:23 PM

views 17

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کی مثالی کوشش کیلئے، افراد اور اداروں کو قومی ایوارڈز عطا کئے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کو صحیح معنی میں ترقی یافتہ اُسی وقت کہا جا سکتا ہے جب معذوروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں افسوس اور رحم کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے اُن کے ساتھ عزت اور احترام کا سلوک کیا جانا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے یہ بات نئی دلی میں افراد اور اداروں کو معذوروں کو بااختیار بنانے میں ان کی مثالی کوششوں کے اعتراف میں نیشنل ایوارڈس دیے جانے کی تقریب کے دوران کہی۔