December 28, 2025 11:05 AM December 28, 2025 11:05 AM

views 2

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شمالی کرناٹک کے Karwar میں INS Kadamba بحری اڈّے کا دورہ کریں گی۔ وہ گوا سے Karwar بحری اڈّے کیلئے پرواز کریں گی،

          صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شمالی کرناٹک کے Karwar میں INS Kadamba بحری اڈّے کا دورہ کریں گی۔ وہ گوا سے Karwar بحری اڈّے کیلئے پرواز کریں گی، جہاں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور ریاستی وزراء اُن کا خیر مقدم کریں گے۔ اس کے بعد، صدر جمہوریہ Karwar سے ایک آبدوز میں کچھ وقت گزاریں گی۔ وہ آبدوز میں سفر کرنے والی دوسری صدر ہوں گی۔ اس سے پہلے، سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے وشاکھاپٹنم میں 2006 میں ایک بحری آبدوز میں سفر کیا تھا۔x