January 1, 2026 10:05 AM January 1, 2026 10:05 AM
1
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ PRAGATI نے گزشتہ دس سال کے دوران 85 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل نئی دلّی میں سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کیلئے PRAGATI آئی سی ٹی سے متحرک کثیر ماڈل پلیٹ فارم کی 50 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، جناب مودی نے سڑک، ریلویز، بجلی، آبی وسائل اور کوئلے سمیت سبھی سیکٹروں کے پانچ اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کُل مالیت کے ساتھ پانچ ریاستوں پر محیط ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں Pragati کے زیر قیادت ایکو نظام نے 85 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں میں تیز...