April 26, 2025 10:57 AM
21
پوپ فرانسس کی آخری رسوم آج روم میں ادا کی جائیں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور دوسرے دیگر عالمی رہنما، ویٹیکن سٹی میں تدفین کے دوران موجود رہیں گے۔
رومن کیتھولِک چرچ کے عالمی رہنماء پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج روم میں Saint Mary Major Basilica میں ادا کی جائیں گی۔ یہ تقریب ویٹکن سِٹی کے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگی۔ تقریب کی قیادت کالج آف Cardinals کے ڈین Cardinal Giovanni Battista Re کریں گے۔ آنجہانی پوپ کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور اُن کے نمائندوں سمیت لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھی شامل ہیں، جو بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہ...