August 12, 2025 9:47 AM August 12, 2025 9:47 AM
6
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، یوکرین-روس تنازعے کے فوری اور پُرامن حل کے لیے پُرعزم ہے۔ جناب مودی نے ٹیلی فون پر یوکرین کے صدر کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کے لیے پُرعزم ہے اور وہ اِس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کی ضرورت کے بارے میں بھارت کا مستقل موقف رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا بھارت اس میں ہر ممکن تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حالیہ حالات وواقعا...