January 19, 2026 9:19 AM

views 10

وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور 3 امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل شام مغربی بنگال کے ہُگلی ضلعے میں سِنگور کے مقام پر 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انھوں نے ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بھارت کی ترقی، ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور کا مرکز ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت، اس مقصد کی جانب کاربند ہے۔ مالدہ اور ہُگلی کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سینکڑوں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر عمل درآمد جاری ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور کنکٹوٹی کو مستحکم کیا جا سکے۔ ...

December 20, 2025 10:21 AM

views 17

وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے نادیہ ضلعے میں تین ہزار دو سو کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال جائیں گے وہ اپنے دورے میں نادیہ ضلعے کے راناگھاٹ علاقے میں قومی شاہراہ سے متعلق دو پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں کی مالیت تقریباً 3 ہزار 200 کروڑ روپے ہے۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلعے میں قومی شاہراہ نمبر34 کے باراج گُلی - کرشنا نگر سیکشن کی 46  اعشاریہ سات کلومیٹر طویل سڑک کو چار لین میں بدلنے کے کام کا افتتاح کریں گے۔ وہ ریاست کے شمالی 24پرگنہ ضلعے میں قومی شاہراہ کے 17 اعشاری...

July 18, 2025 10:05 AM

views 21

وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر مغربی بنگال کے دُرگاپور میں پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر مغربی بنگال کے دُرگاپور میں پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے Bankura اور پُرولیا ضلع میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے شہر میں گیس تقسیم کرنے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ گھروں، کمرشیل اداروں اور صنعتوں کو PNG کنکشن فراہم کرے گا اور ریٹیل Outlets کے ذریعہ CNG دستیاب کرائی جائے گی اور اِس سے خطے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا...