December 15, 2025 10:03 AM December 15, 2025 10:03 AM
10
وزیراعظم نریندر مودی آج تین ملکوں اردن، Ethiopia اور Oman کے دورے پر جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج تین ملکوں اُردن، ایتھیوپیا اور عُمان کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کی دعوت پر اُردن جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی دوطرفہ تعلقات کے پورے منظرنامے کا جائزہ لینے اور علاقائی معاملات پر تبادلہئ خیال کے مقصد سے اُردن کے شاہ سے ملاقات کریں گے۔ جناب مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہو رہے ہیں۔ بھارت اور اُردن کی سلطنت کے درمیان تعلقات، تاریخی رشتوں، باہمی احترام او...