November 8, 2025 10:04 AM

views 25

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں 4 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں 4 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ریل گاڑیاں بنارس-کھجوراہو، لکھنؤ-سہارنپور، فیروزپور-دلّی اور اِرناکولم-بنگلورو راستوں پر چلیں گی۔ اِن ریل گاڑیوں سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی، خطّے میں آمدورفت میں اضافہ ہوگا، سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور ملک بھر میں اقتصادی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کَل شام وارانسی پہنچے تھے،...

September 11, 2025 9:42 AM

views 23

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی وارانسی میں ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام کی میزبانی کریں گے، جو 16 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ماریشس کے وزیر اعظم کل شام وارانسی پہنچے، جہاں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے باضابطہ استقبالیہ اور گارڈ آف آنر کے ساتھ اُن کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم رام غلام کا یہ دورہ مارچ 2025 میں، وزیر اعظم نریندر مودی کے ماریشس کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید آگے بڑھاتا ہے، جب دونوں رہنما باہمی تعلقات ...