February 14, 2025 9:40 AM February 14, 2025 9:40 AM
11
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت اور امریکہ نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کر کے 500 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت اور امریکہ نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کر کے 500 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج واشنگٹن DC میں وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون ایک بہتر دنیا تشکیل دے سکتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے TRUST یعنی اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کا...