October 10, 2025 9:56 AM October 10, 2025 9:56 AM

views 26

وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ امن منصوبے کی پیشرفت پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخی غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ کل رات جناب نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مذکورہ پہل کے تحت پیشرفت کو سراہا اور خاص طور پر یرغمال بنائے گئے افراد کی رِہائی پر اتفاقِ رائے اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد میں اضافے کے بندوبست کا خیر مقدم کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے اپنے دوست نیتن یاہو کے ساتھ گفتگو کی تفصیلات شیئر کیں...