April 23, 2025 9:41 AM April 23, 2025 9:41 AM

views 18

وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کا اپنا دورہ مختصر کرکے نئی دلی واپس آ گئے ہیں۔ جناب مودی نے وزیر خارجہ اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

وزیراعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سعودی عرب کا اپنا سرکاری دورہ بیچ میں ہی چھوڑ کر آج صبح وطن واپس آگئے ہیں۔ جناب مودی دو دن کے دورے پر وہاں گئے تھے، لیکن وہ کَل رات سعودی عرب کے زیر اہتمام ضیافت میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ دلی واپس آنے کے فوراً بعد جناب مودی نے ہوائی اڈے پر ہی مختصر میٹنگ کی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر    ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُدھر سعودی عرب میں بھا...