January 24, 2026 10:27 AM
22
وزیر اعظم نریندر مودی آج 18 ویں روزگار میلے میں 61 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18 ویں روزگار میلے میں، کئی سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئی نوکریاں حاصل کرنے والے 61 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقعے پر جناب مودی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 18 واں روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ نئی ملازمت حاصل کرنے والے امیدوار کو وزارتِ داخلہ، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، مالی خدمات سے متعلق محکمے، اعلیٰ تعلیم کے محکمے، دیگر شعبوں سمیت کئی وزارتوں اور محکموں میں جوائننگ دی جائے گی۔ روزگا...