December 9, 2024 10:07 AM December 9, 2024 10:07 AM
15
وزیر اعظم نریندر مودی آج جے پور میں، راجستھان کو ترقی دینے والی، عالمی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج جے پور میں، راجستھان کو ترقی دینے والی، عالمی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس تین روزہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ وزیر اعظم، اِس کانفرنس میں منعقدہ راجستھان عالمی تجارتی نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اور مرکزی و ریاستی کابینہ کے بہت سے ارکان، تقریب میں موجود رہیں گے۔ سرمایہ کاری کی اِس عظیم الشان کانفرنس میں کاروبار اور تجارت کے پانچ ہزار سے زیادہ نمائندگان، سفارتکار وسر...