January 8, 2026 9:57 AM January 8, 2026 9:57 AM
2
بھارت اور اسرائیل نے ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے موقف کو دوہرایا ہے۔
بھارت اور اسرائیل نے ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے موقف کو دوہرایا ہے۔ دونوں ملکوں نے اِس لعنت سے نمٹنے کے اپنے عہد کا بھی اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے فون پر اسرائیل کے اپنے ہم منصب بنیامن نیتن یاہو سے گفتگو کی اور دو طرفہ کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا، جس میں مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط باہمی اعتماد اور مستقبل کے نظریے کا اہم رول رہے گا۔x