October 6, 2025 9:33 AM October 6, 2025 9:33 AM

views 28

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیپال میں شدید بارش کی وجہ سے ہوا جانی اور مالی نقصان تکلیف دہ ہے۔

        وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیپال میں شدید بارش کی وجہ سے ہوا جانی اور مالی نقصان تکلیف دہ ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں بھارت، نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دوستانہ پڑوسی اور مدد کے لئے آگے آنے والے کو طور پر بھارت، ہر طرح کی ضروری مدد فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔×

September 14, 2025 9:34 AM September 14, 2025 9:34 AM

views 16

وزیر اعظم نریندر مودی نے سُشیلا کارکی کو نیپال کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سُشیلا کارکی کو نیپال کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں کے-پی شرما اولی کی حکومت کے بے دخل ہونے کے بعد نیپال کی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سُشیلا کارکی ملک کی عبوری وزیر اعظم بنی ہیں۔ منی پور کے امپھال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیپال بھارت کا ایک قریبی دوست اور بھروسے مند شراکت دار ہے۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک  مشترکہ تاریخ، اعتماد اور م...