May 31, 2025 9:45 AM
وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوپال میں ”لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی مہیلا سشکتی کرن مہا سمّیلن“ میں شرکت کریں گے۔ وہ مدھیہ پردیش میں داتیا اور سَتنا ہوائی اڈوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کا دن بھر کا دورہ کریں گے۔ وہ لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی مہیلا سشکتی کرن مہا سمّیلن میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے...