July 21, 2025 11:52 AM
19
وزیر اعظم نریندر مودی 18 ویں لوک سبھا کے پانچویں اجلاس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پہلا دن شروع ہونے سے پہلے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی 18 ویں لوک سبھا کے پانچویں اجلاس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پہلا دن شروع ہونے سے پہلے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کریں گے۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس 21 اگست تک جاری رہے گا۔ حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے کل ایک کُل پارٹی میٹنگ طلب کی تھی۔ کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے، امریکی صدر ٹرمپ کے دعوؤں اور بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظر ثانی مہم پر ایوان میں وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کیا۔