December 25, 2025 10:17 AM December 25, 2025 10:17 AM
3
وزیراعظم نریندر مودی آج سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر لکھنؤ جا رہے ہیں۔ جہاں وہ وہ دوپہر ڈھائی بجے کے آس پاس راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے اور وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے۔ آزاد بھارت کی سرکردہ شخصیات کی وراثت کے احترام کے وزیراعظم کے نظریے کی روشنی میں راشٹر پریرنا استھل بھارت کے سب سے قابل تعظیم مدبّر کی زندگی، نظریات اور دائمی وراثت کو خراجِ تحسین ہوگا، جن کی قیادت نے ملک کے جمہوری، سیاسی اور ترقیاتی سفر پر گہرا اثر چھوڑا۔ راشٹر پریرنا ا...