November 25, 2025 9:55 AM November 25, 2025 9:55 AM

views 3

وزیر اعظم ہریانہ کے کروکشیتر میں گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں شہیدی دِوس کے موقعے پر خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں شہیدی دِوس کی خصوصی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آج شام کروکشیتر جائیں گے۔ پروگرام کے دوران جناب مودی 350 ویں شہیدی دِوس کے موقع پر ایک خصوصی سکّہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ مرکزی حکومت، گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں شہیدی دِوس کے احترام میں ایک سال تک جاری رہنے والی تقریبات کا اہتمام کررہی ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نئی تعمیر شدہ عمارت Panchjanya کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس عمارت کو بھگوان کرشن کے مقدس شَنکھ کے اعزاز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ...