March 1, 2025 9:52 AM March 1, 2025 9:52 AM

views 8

وزیر اعظم نریندر مودی نے صوفی روایت کی ستائش کی ہے کہ اِس نے بھارت میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صوفی روایت کی ستائش کی ہے کہ اِس نے بھارت میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے صوفی روایت کو بھارت کی مشترکہ وراثت قرار دیا اور اس کے، تکثیریت کے پیغام پر صوفیوں کو سراہا۔ جناب مودی کل شام نئی دلّی میں سندر نرسری کے مقام پر، جہانِ خسرو موسیقی فیسٹیول کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جو مشہور صوفی شاعر اور دانشور امیر خسرو کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کسی ملک کی ثقافت اور تہذیب، اس کے گیتوں اور موسیقی سے مالامال ہوتی ہے۔ انہوں نے جہانِ خسرو کی یہ کہتے ...