August 6, 2025 10:03 AM August 6, 2025 10:03 AM
3
وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، مشترکہ سینٹرل سیکریٹیریٹ عمارت ”کرتویہ بھون سوئم“ کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر ”کرتویہ بھون سوئم“ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی ایک عوامی پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔ کرتویہ بھون سوئم سینٹرل وِستا کی وسیع تر کایا پلٹ کا حصہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ آئندہ قائم ہونے والی اُن کئی مشترکہ سینٹرل سکریٹیریٹ عمارتوں میں پہلی عمارت ہے، جن کا مقصد انتظامی عمل کو مربوط بنانا اور مستحکم حکمرانی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ کرتویہ بھون3- دو Basements اور سات منزل پر پھیلا ہوا تقریباً ایک اعشاریہ پانچ لاکھ مربع میٹر...