July 26, 2024 2:51 PM
19
وزیر اعظم نریندر مودی نے دراس میں 25ویں کرگل وجے دِوَس پر، کرگل جنگ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دراس میں کرگل وجے دِوَس کی 25 ویں سالگرہ پر کرگل جنگ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ لداخ کی یہ عظیم زمین کرگل دِوَس کی 25ویں سالگرہ کی گواہ ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ کرگل وجے دِوَس ہمیں بتاتا ہے کہ ملک کیلئے جو قربانیاں دی گئیں، وہ لافانی ہیں۔ جموں وکشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں، پاکستان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ پاکستان کو ماضی میں اُس کی بدنیتی پر مبنی تمام کوششوں میں ناکامی ہوئی ہے، ...