March 12, 2025 10:22 AM March 12, 2025 10:22 AM
13
وزیر اعظم نریندر مودی نے ماریشس کو بھارت اور عالمِ جنوب کے درمیان ایک اہم رابطہ قرار دیا ہے۔ آج ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں وزیراعظم اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کرنے والے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ماریشس کو بھارت اور گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقیاتی یافتہ ملکوں کے درمیان ایک اہم پُل سے تعبیر کیا ہے۔ کَل رات پورٹ لوئی میں بھارت نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے ”ساگر“ نظریے میں ماریشس کو اہم مقام حاصل ہے۔ 2015 میں جناب مودی نے ماریشس کے دورے کے موقع پر اِس کا اعلان کیاتھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماریشس محض ایک ساجھیدار ملک نہیں بلکہ بھارت کے کنبے کا حصہ ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ رشتہ بہت گہرا ہے اور تاریخ، وراثت اور ا...