August 15, 2025 11:40 AM August 15, 2025 11:40 AM

views 7

وزیر اعظم نے آپریشن سندور کی کامیابی کیلئے فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

لال قلعے کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے آپریشن سندور کے جانباز فوجیوں کو یہ کہتے ہوئے سلام پیش کیا کہ یہ کارروائی ملک کی مسلح افواج کی طاقت کا ایک واضح ثبوت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کو حکمت عملی تیار کرنے، نشانہ طے کرنے اور وقت کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی دی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر فوجیوں نے دشمنوں کو ایک ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کا انہیں گمان بھی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں کی وحشیانہ حرکت سے ہر بھارتی میں غصہ تھا اور آپریشن سندور ...

August 15, 2025 11:35 AM August 15, 2025 11:35 AM

views 10

بھارت دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ایک طاقتور ہتھیار نظام کی تشکیل کی خاطر مشن سدرشن چکر کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ہتھیار کا ایک طاقتور نظام پیدا کرنے کے لیے مشن سُدرشن چکر لانچ کرے گا، تاکہ دشمنوں کے کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ جناب مودی نے کہا کہ اگلے 10 برسوں میں 2035 تک اس قومی سکیورٹی نظام کی توسیع کی جائے گی، مستحکم کیا جائے گا اور اس کی جدیدکاری کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے پچھلے ایک سو سالوں میں ملک کی خدمت کے تئیں RSS کارکنوں کے جذبے کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکتی نرمان سے راشٹر نرمان کے عہد کے ساتھ  سوئیم سیوَکوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زند...

August 14, 2025 9:55 AM August 14, 2025 9:55 AM

views 11

ملک کل اپنا 79 واں یوم آزادی منائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دلّی کے مشہور لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔

ملک کل اپنا 79 واں یوم آزادی منائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دلّی کے مشہور لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ ملک 2047 تک حکومت کے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے، ایسے میں اس سال کی تقریبات کا موضوع ”نیا بھارت“ ہے۔ یہ تقریبات ایک خوشحال، محفوظ اور جرأت مند نئے بھارت کی مسلسل ترقی کو یاد کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھنے کے لیے...