April 15, 2025 9:51 AM April 15, 2025 9:51 AM

views 8

  وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ میں 10 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور انھیں وقف کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے عوام کیلئے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر جناب مودی نے یمنانگر میں دین بندھو چھوٹو رام حرارتی بجلی پلانٹ میں 800 میگاواٹ کے تیسرے یونٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ موجودہ پلانٹ کی ایک توسیع ہے، جو کہ فی الحال 2 ضرب 300 میگاوٹ یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ اس نئے یونٹ کے ساتھ ہریانہ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 3 ہزار 382 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔         ...