November 15, 2025 10:20 AM November 15, 2025 10:20 AM

views 20

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے نرمدا ضلعے میں جَن جاتیہ گورو دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا دن بھر کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ جَن جاتیہ گورو دیوس کے موقعے پر نرمدا ضلعے میں دیدیاپاڑہ علاقے میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جَن جاتیہ گورو دیوس، ایک تاریخی قبائلی رہنماء اور مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش کی تقریبات پر منایا جا رہا ہے۔ جناب مودی 9 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے اور  سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں خاص طور پر قبائلیوں کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے بنیادی ...

September 20, 2025 11:37 AM September 20, 2025 11:37 AM

views 17

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے شہر بھاؤنگر میں ”Samudra se Samariddhi“ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 34 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ بھاؤ نگر میں ”Sumudra se Samriddhi“ تقریب میں شرکت کریں گے اور 34 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم اِس موقعے پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ آج جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا، اُن کا تعلق کئی شعبوں سے ہے، جن میں سمندر، LNG بنیادی ڈھانچہ، قابلِ تجدید توانائی، شاہراہیں، حفظانِ صحت اور شہری ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِندرا Dock پر ممبئ...

August 25, 2025 9:45 AM August 25, 2025 9:45 AM

views 14

وزیر اعظم آج گجرات کے 2 دن کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔ جناب مودی اپنے دورے میں آج شام  احمد آباد میں کھودَل دھام گراؤنڈ میں 5 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِس موقع پر وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کا آج آغاز کیا جائے گا، اُن کا تعلق شہری ترقی، توانائی، سڑکوں اور ریلویز سے ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے دن کل جناب مودی احمد آباد کے ہنسل پور علاقے میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈس کو علاقے میں ہی تیار کیے جانے ک...

March 7, 2025 2:59 PM March 7, 2025 2:59 PM

views 20

وزیراعظم نریندر مودی آج شام گجرات میں تمام لوگوں کیلئے خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق مہم کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، آج سے گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم، آج دادر میں Silvasa اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں نمو اسپتال کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ 450 بستر والے اس اسپتال کو 460 کروڑ روپے سے زیادہ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں یہ اسپتال حفظان صحت کی خدمات کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ یہ خطے میں عوام کو خصوصاً قبائلی طبقوں کو جدید طبی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ جناب مودی ...

March 7, 2025 9:52 AM March 7, 2025 9:52 AM

views 20

وزیراعظم نریندر مودی آج سے گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج سے گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی گجرات کے سورت اور Navsari اور دمن کے Silvasa میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم Silvasa میں 2 ہزار 587 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ یہاں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم سورت جائیں گے، جہاں وہ خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق مہم کا آغاز کریں گے۔ کل جناب مودی Navsari م...