September 21, 2025 9:56 AM September 21, 2025 9:56 AM
14
وزیراعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کی پُر زور وکالت کرتے ہوئے شہریوں سے دیگر ملکوں پر انحصار کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے چپس سے لے کر جہازوں تک تمام شعبوں میں بھارت میں تیار کردہ پروڈکس کو اپنانے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا دشمن غیر ملکی ممالک پر انحصار ہے اور ملک کو اس پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹر چِپس سے لے کر جہازوں تک ہر شعبے میں گھریلو پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب مودی کَل گجرات کے بھاؤنگر میں منعقدہ ’سمندر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتیوں کا مستقبل بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی ملک کی ترقی کا عزم غیر ملکی انحصار پر قائم رہ سکتا ہے۔ انہوں نے ا...