November 23, 2025 9:57 AM

views 25

وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہانسبرگ میں G20 سربراہ کانفرنس کے دوران صحت عامہ، اہم معدنیات نیز منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 6 نئے اقدامات کی تجویز پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں G20 رہنماؤں کی کانفرنس کے پہلے دن عالمی ترقی کیلئے چھ نئے اقدامات کی تجویز پیش کی۔ ان میں عالمی روایتی معلوماتی خزینے کا قیام، افریقہ میں ہُنرمندی اور صلاحیتوں کو کئی گُنا بڑھانے کا پروگرام، عالمی سطح پر حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والی ٹیم کا قیام، منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ سے نمٹنے کی پہل، اوپن سیٹلائٹ ڈیٹا پارٹنرشپ اور اہم معدنیات تک مکمل رسائی کا اقدام شامل ہیں۔ سربراہ کانفرنس کے پہلے دن کے دونوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جن...