November 3, 2025 2:37 PM

views 18

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت تکنیک کی کھپت والے ملک کے بجائے تکنیکی کایا پلٹ میں سرکردہ رول ادا کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں تحقیق اور اختراع کو مستحکم بنانے کی خاطر ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کا آغاز کیا۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت صرف تکنیک کی کھپت والے ملک کے بجائے تکنیکی کایا پلٹ میں قائدانہ رول ادا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے آج صبح نئی دلی میں بھارت منڈپم میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے اختراع سے متعلق Conclave  کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار ملک میں اختراع کا جدید طرز کا ایکو نظام قائم کرنے کی خاطر تحقیق میں سہولت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک میں دنیا کا سب سے کامیاب ڈجیٹل پبلک ب...

November 3, 2025 9:32 AM

views 29

وزیر اعظم آج صبح نئی دلّی میں سائنس و ٹیکنالوجی میں ابھرتی ہوئی اختراع سے متعلق کانکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ وہ ملک میں تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے، تحقیق و ترقی اور اختراع اسکیم کے فنڈ کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں اُبھرتی ہوئی اختراع سے متعلق کانفرنس ESTIC 2025 کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ جناب مودی ملک میں تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے مقصد سے ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کی، تحقیق و ترقی اور اختراع RDI اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کریں گے۔ اِس اسکیم کا مقصد بھارت میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کی جانے والی تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو فروغ دینا ہے۔ اِس تین روزہ ESTIC 2025 میں یونیور...