November 30, 2024 11:14 AM
22
وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج اوڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں، پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل اِس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ جناب مودی کَل بھی اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنا، ساحلوں پر سکیورٹی، سائبر جرائم، نئے فوجداری قوانین اور منشیات کی روک تھام وغیرہ شامل ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر اعظم...