August 17, 2025 9:46 AM August 17, 2025 9:46 AM
14
وزیر اعظم نریندر مودی آج قومی راجدھانی میں، شاہراہوں کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جس پر 11 ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں قومی شاہراہوں کے دو بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ، دوارکا ایکسپریس وے اور اَربن ایکسٹینشن روڈ سیکنڈ UER-II ہیں۔ اِس موقع پر وزیر اعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں کو، حکومت کے اُس جامع منصوبے کے حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی راجدھانی سے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ اِن پروجیکٹوں سے کنیکٹی وِٹی میں بہتری اور سفر کے وقت میں کمی آئے گی، دلّی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی۔...